ہفتہ , جنوری 18 2020
تازہ ترین
Home / دلچسپ و عجیب / ٍٰغیر انسانی سلوک………….نفسیاتی الجھنیں

ٍٰغیر انسانی سلوک………….نفسیاتی الجھنیں

23 سالہ طالبہ کی باتیں سن کر مسلسل جنسی جرائم میں ملوث مجرم روپڑا۔مجرم کو 10 سال کی جیل ہو چکی ہے۔ 57 سالہ کلائیو ہووارڈ نے 28 سالوں کے دوران 7 جنسی زیادتیوں، 3 اغوا اور زیادتی کی ایک کوشش کا اعتراف کیا ہے۔مقدمے کے دوران اپنے آخری شکار 23 سالہ جیسکا ہووارڈ(جن کے نام کی مشابہت اتفاقی ہے، دونوں کے درمیان کوئی رشتہ نہیں) کی باتیں سن کر بے اختیار پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔

جیسیکا نے بڑی بہادری سے اس کا سامناکیا اور بہت سی جذباتی باتیں کی۔ اُس نے کہا کہ تمہاری وجہ سے میرے جسم کی اب میرے نزدیک کوئی وقعت نہیں، تم نے مجھ سے میرا اختیار چھین لیا ہےاور تمہاری وجہ سے میرا جسم اب میرے لیے کسی بے جان چیز سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا، تم نے جو جو میرے ساتھ کیا اسے یاد کر کے مجھے ابکائیاں آتی ہیں۔
جیسکا اس حادثے کے بعد نفسیاتی الجھنوں کا شکار ہو گئی ہے، اُن نے خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی کی، اب اس سے ٹھیک سے کچھ بھی کھایا پیا نہیں جاتا۔

جیسکا نے مزید کہا کہ سب سے پہلے تم نے میرے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا، تمہاری وجہ سے ہی میرے قریبی دوست نے مجھے بغیر کپڑوں کے دیکھا، اس حالت میں دیکھا کہ میں فرش پر پڑی چیخ رہی تھی۔ اس نے کہا کہ اس زیادتی کے لیے میں خود کو ہی الزام دیتی ہوں کہ میں خود تمہاری گاڑی میں بیٹھی۔ اس نے کہا کہ تمہاری وجہ سے مجھے اپنی ماں کا ایسا چہرہ دیکھنا پڑا کہ اس کی اکلوتی بیٹی بری طرح زیادتی کا شکار ہو گئی۔
اس نے کہا کہ تم نے میرے لیے ناممکن کر دیا ہے کہ میں اپنی خوشی کا کوئی لمحہ انجوائے کر سکوں، تمہاری زیادتی نے میرے خوشی کے ہر پل کو اندھیر کر دیا۔ جنسی زیادتی کا مجرم کلائیو سٹومارکیٹ، سٹفولک سے تعلق رکھتا ہے۔ناروچ کراؤن کورٹ کو بتایا گیا کہ کس طرح مجرم نے 1986 سے 2014 تک مختلف عورتوں کے ساتھ زیادتی کی۔مقدمے کی کاروائی کے بعد حکام نے بتایا کہ گذشتہ مہینے 15 ایسی خواتین بھی سامنے آنا چاہتی تھی جو کلائیو کی زیادتی کا نشانہ بن چکی تھی۔
جج سٹیفن ہولٹ نے کلائیو کے آنسوؤں کو مگرمچھ کے آنسوؤں سے تشبیہ دی۔جج نے مزید کہا کہ جنسی جرائم کی یہ کاروائیاں سالوں پر محیط ہیں۔جج نے کہا کہ تم اپنے جرائم کی باقاعدہ منصوبہ بندی کرتے پھر زیادتی کرتے۔کلائیو کی زیادتی کا شکار بننے والی تمام خواتین کا رد عمل جیسکا کی طرح ہی تھا۔ کلائیو نے پچھلے سال مئی میں جیسکا کے ساتھ زیادتی کی تھی، اس کے بعد جیسیکا نے پولیس کو کلائیو کی کار کے بارے میں معلومات فراہم کی جس سے اس کی گرفتاری ممکن ہو سکی۔
کلائیو نے رات کے وقت جیسکا کو اکیلے جاتے دیکھ کر لفٹ کی پیشکش کی تھی۔ ڈیٹیکٹیو کے مطابق اس نے پچھلی شام کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی تھی جس میں کلائیو اپنی کار میں شکار کی تلاش میں سٹرکوں کے چکر لگا رہا تھا۔مزید تحقیقات اور ڈی این اے کی جانچ کے بعد پتہ چلا کہ کلائیو 5 مئی 2013 کو بھی کیمبرج میں دو عورتوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔اس کے علاوہ پچھلے سال 15 فروری کو بھی اس نے دو خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا کہ 1986 میں وہ ایک ہی عورت کو 6 بار زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔

About نیوز 9

Check Also

ڈینور: سالانہ کامک کنونشن کا آغاز

امریکی شہر ڈینور میں سالانہ کامک کنونشن کا آغاز ہوگیا،جس میں شریک افراد نے فلمی …

جواب دیں