جمعرات , نومبر 21 2019
تازہ ترین
Home / انٹرنیشنل / سعودی عرب،امریکاکےدرمیان 280ارب ڈالرز کے معاہدے
US, Saudi agree arms deals worth almost $110 billion: White House

سعودی عرب،امریکاکےدرمیان 280ارب ڈالرز کے معاہدے

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان 280ارب ڈالرز کے معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔

ریاض کے الیمامہ شاہی محل میں ہونے والی تقریب کے آغاز میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طویل المدتی اسٹریٹیجک ویژن کے معاہدے پر دستخط کئے۔

اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے وزراء نے دفاع، عسکری پیداواری، توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت سرمایہ کاری، تیل و دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق معاہدوں اور یادداشتوں کا تبادلہ کیا۔

اس سے قبل سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بند کمرے میں ایک گھنٹے تک مذاکرات ہوئے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ معاہدے دہشت گردی سے نمٹنے میں کارآمد ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدے سعودی عرب اور خطہ خلیج کی طویل مدتی سلامتی میں کارآمد ہوں گے۔

دفاعی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں امریکی وزیرخارجہ ٹلرسن بھی موجود تھے۔

اس سے قبل سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان باضابطہ مذاکرات ریاض کے الیمامہ شاہی محل میں ہوئے۔

شاہی محل میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر ٹرمپ اور خاتون اول سمیت امریکی وفد کے ارکان کو استقبالیہ دیا اور امریکی صدر کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین ایوارڈ شاہ عبدالعزیز میڈل سے نوازا۔

ظہرانے کے بعد شاہ سلمان اور مہمان صدر نے محل میں قائم آرٹ گیلری کا دورہ کیا جہاں پر اسلامی تہذیب وتمدن اور فن وثقافت کو عکاسی کرنے والے فن پاروں کو دیکھا۔

اس دوران شاہ سلمان نے صدر ٹرمپ کو اسلامی فن پاروں سے متعلق بریفنگ بھی دی، گیلری میں سعودی وامریکی فنکاروں کے تیار کردہ فن پارے رکھے گئے تھے۔

مذاکرات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد ووزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف اور نائب ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

About نیوز 9

Check Also

فلم ’’زیرو‘‘ کا نیا گانا ’’حسن پرچم‘‘ ریلیز کر دیا گیا

ممبئی (نیوز نائن – روزنامہ الاسواق۔ 14 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی …

جواب دیں