جمعرات , نومبر 21 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نہال ہاشمی نے سینیٹ و پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

نہال ہاشمی نے سینیٹ و پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کو دھمکیاں دینا بھاری پڑگیا ،انہوں سینیٹ اور پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

وزیراعظم نے یوم تکبیر کی تقریب میں نہال ہاشمی کے خطاب کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ناراضی کا اظہار کیا اور ان سے پارٹی عہدے اور سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ طلب کیا تھا ۔

نہال ہاشمی کو حسین نواز کی حمایت میں جذباتی بیان دینا ایسا بھاری پڑاکہ انہیں وزیراعظم ہائوس طلب کرکے استعفیٰ دینے کے لئے کہا گیا۔

ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی نے وزیراعظم کے بیٹے سے حساب لینے والوں کو کھلی دھمکیاں دی ہیں ،نوازشریف نے پارٹی پالیسی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نہال ہاشمی کیخلاف انضباطی کارروائی کا اعلان کیا تھا ۔

وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب ،گورنر سندھ محمد زبیر اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے بھی ان کے بیان کو پارٹی پالیسی کے بجائےان کی ذاتی رائے قرار دیا تھا ۔

نہال ہاشمی اس سے قبل سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے حوالے سے بھی متنازع بیان دے چکے ہیں،ان کے اس بیان کو بھی پارٹی نے ذاتی رائے قرار دے کر مستر د کردیا تھا ۔

اس سے پہلے مسلم لیگ نون کے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان بھی متنازعہ بیان دینے کی وجہ سے وزارت سے سبکدوش کیے جاچکے ہیں۔

مشاہد اللہ خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں دھرنے کی سازش کے بارے میں انکشاف کیا تھا کہ اس میں کچھ سرکاری افسر ملوث تھے، بعد میں انھوں نے اسے سنی سنائی بات قرار دیا تھا۔

About نیوز 9

Check Also

معروف کمپنی پےپال نے پاکستان آںے سے انکار کر دیا

ے پال نے آنے سے انکار اس لیے نہیں کیا کہ اسے پاکستان میں کام …

جواب دیں