ہفتہ , جنوری 18 2020
تازہ ترین
Home / کھیل / آسٹریلوی کرکٹر بے روزگار ہونے لگے

آسٹریلوی کرکٹر بے روزگار ہونے لگے

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاوضے کا تنازع شدت اختیار کرگیا اور بورڈ کی جانب سے کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن بھی کل ختم ہورہی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے معاوضے کے معاملے کے حل کے لئے کھلاڑیوں کو یکم جولائی تک کی ڈیڈ لائن دی تھی اور نئے معاہدے پر کھلاڑیوں کی جانب سے دستخط نہ کئے جانے کے باعث 230 کھلاڑی بے روزگار ہوجائیں گے تاہم تمام کھلاڑی اپنے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا ہے۔

کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ انہیں بورڈ کے حاصل ریونیو میں سے رقم ادا کی جائے تاہم کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر کھلاڑیوں کو تنخواہوں سے ہٹ کر ادائیگی کا کوئی دوسرا طریقہ اختیار کیا گیا تو اس سے نچلی سطح پر کرکٹ متاثر ہوگی۔

کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو حتمی نوٹس میں خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے بورڈ کے ساتھ نئے معاہدے پر دستخط نہ کئے تو وہ یکم جولائی سے بیروزگار ہوجائیں گے۔

کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو الیسٹر نکلسن کا کہنا ہے کہ بعض کھلاڑیوں نے اچھی آفر سے بورڈ کو آگاہ کیا ہے اس لئے اتوار کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کی جانب سے کئے گئے حتمی فیصلے پر مشاورت ہوگی۔

آسٹریلوی ٹیم کے بیشتر کھلاڑی بیرون ملک موجود ہیں جب کہ کپتان اسٹیون اسمتھ بھی نیویارک میں چھٹیاں منارہے ہیں جو کرکٹ بورڈ کے ہنگامی اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شامل ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے صدر کریگ ڈیر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے کھیلے کی تاریخ میں کبھی کھلاڑیوں نے اس قسم کا رویہ نہیں اپنایا، پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں نے بورڈ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جس میں ناکامی کے بعد انہوں نے دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

About نیوز 9

Check Also

پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کر لی…فخر زمان کے ہاتھوں کینگروز کی تاریخی دھلائی

ہرارے (نیوزنائن – روزنامہ الاسواق ۔8جولائی 2018 ء) پاکستان نے آسٹریلیا کو فائنل میں 6وکٹوں …

جواب دیں