جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / شہر شہر / بلوچستان / بلوچستان :بارش سے حادثات میں 12 افراد جاں بحق

بلوچستان :بارش سے حادثات میں 12 افراد جاں بحق

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش نے تباہی مچادی، بارش سے ہونے والے مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 20مکانات تباہ ہوئے ، کوہ سلیمان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہیں ۔

ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطا اللہ نے بتایا کہ دو روز کے دوران حالیہ بارشوں میں 12افراد جاں بحق ہوئے، حب کے علاقے پتھرکالونی اور زہری کالونی کے متعدد مکانات پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلے کی زد میں آکر منہدم ہوگئے جبکہ 12 افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے، جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

بہنے والے افراد میں سے نو کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ تین کی تلاش جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرین کو ہرممکن امداد فراہم دی جارہی ہے ۔ مختلف واقعات میں بارشوں سے بیس مکانات بھی تباہ ہوئے۔

مشرقی بلوچستان میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں پر طوفانی بارش کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں کمی کے بعد ٹریفک بحال ہوچکی ہے ۔

دن بھر ہونے والی بارش سےلورالائی اور موسیٰ خیل کے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث درجنوں مویشی سیلابی ریلےمیں بہہ گئے تھے۔

About نیوز 9

جواب دیں