جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / دلچسپ و عجیب / زیمبیا میں لنگور نے ہزاروں افراد کو بجلی سے محروم کر دیا

زیمبیا میں لنگور نے ہزاروں افراد کو بجلی سے محروم کر دیا

زیمبیا کے شہر لیونگ اسٹون میں ایک لنگور نے 50 ہزار لوگوں کو بجلی سے محروم کر دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک زیمبیا کے سیاحتی شہر میں ایک لنگور نے پاور اسٹیشن پر تاروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس سے تاریں آپس میں ٹکرا گئیں اور 50 ہزار افراد پر مشتمل علاقے کی بجلی غائب ہوگئی۔

چھیڑ چھاڑ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے لنگور کو وائلڈ لائف والوں نے بچا لیا۔

مقامی پاور کمپنی کا کہنا ہے کہ لنگور بجلی کے اس بڑے جھٹکے سے محفوظ رہا جو انسانی جان لے لیتا ہے ۔

کمپنی کے مطابق اگر کوئی انسان اس حادثے کا سبب بنتا تو اس کے خلاف تحقیقات ہوتیں۔

پاور کمپنی کی جانب سے شہر کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔

About نیوز 9

Check Also

کم وقت میں’ تربوز‘ کاٹنے کا عالمی ریکارڈ

تربوز کاٹنا بہت سے لوگوں کیلئے ایک مشکل کام ہوسکتا ہے، لیکن جب بات ہو …

جواب دیں