ہفتہ , جنوری 18 2020
تازہ ترین
Home / سائنس اور ٹیکنالوجی / قربانی کے جانور کی خریداری اب آن لائن گھر بیٹھے

قربانی کے جانور کی خریداری اب آن لائن گھر بیٹھے

کراچی: ای کامرس اور آن لائن شاپنگ کا بڑھتا رجحان، عید قرباں پر بھی آن لائن شاپنگ زور پکڑ گئی، اب گھربیٹھے بھی قربانی کا جانور خریدیں۔

تفصیلات کے مطابق اگر آپ کے پاس منڈی جانے کا وقت نہیں تو قربانی کا جانورآن لائن خریدیں، ملک کے بڑے کیٹل فارمز نے ویب سائٹس بنا لی ہیں، جہاں آپ آن لائن جانور پسند کریں اور گھرلے آئیں۔

اگرآپ بے حد مصروف ہیں تو جانوروں کو گھر پہنچانے کے ساتھ ساتھ قربان کرکے گوشت گھر پہنچانے کا آپشن بھی موجود ہے۔

آن لائن منڈی میں بکرے کی قیمت ستائیس ہزار سے اکتالیس ہزار تک ہے، اس کے علاوہ گائے اور اونٹ میں حصے کی سہولت بھی موجود ہے۔

آن لائن قربانی میں گائے کے حصہ کی قیمت بارہ ہزار جبکہ اونٹ میں حصہ پچیس ہزار سے شروع ہو رہا ہے۔

بیرون ممالک رہنے والوں کیلئے بھی آن لائن سہولت نے کافی آسانی کردی ہے، ڈالر میں ادائیگی کریں اور بتا دیں کہاں اور کسے گوشت پہنچانا ہے۔

About نیوز 9

Check Also

دنیا بھر میں ہیکرز ایک بار پھر متحرک

دنیا بھر میں ہیکرز ایک بار پھر متحرک ہوگئے۔ برطانیہ، یوکرین، روس، اسپین اور فرانس …

جواب دیں