جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لفافوں میں ڈینگی مچھر بھر بھر کر پشاور لانے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

لفافوں میں ڈینگی مچھر بھر بھر کر پشاور لانے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

پشاور(نیوز نا ئن آن لائن) خیبرپختونخوا کے صوبائی دارلحکومت میں ڈینگی مچھر نے اب تک 27افراد کی جان لے لی ہے اور سینکڑوں افراد روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں میں داخل ہورہے ہیں لیکن اب پشاور میں ڈینگی لانے والی فیملی پکڑی گئی۔
نا ئن نیوز کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹرشہزاد اکبر نے بتایاکہ شاپنگ بیگ میں ڈینگی مچھر کو ڈال کر گھومنے والی فیملی کو پکڑلیا،اس فیملی کو سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے پکڑاگیا۔ انہوں نے بتایاکہ پوچھ گچھ پر فیملی نے بتایاکہ ڈینگی مچھر لانے پر انہیںپیسے دینے کا کہاگیا اور پھر تنبیہ کے بعد پشتخرہ سے تعلق رکھنے والی اس فیملی کو چھوڑ دیاگیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ واضح نہیں کیاگیا کہ پیسے کس نے دینے تھے ۔

About News9 Pakistan

Check Also

وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی

وزارت پوسٹل کے بعد وزارت مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن، وزارت مواصلات کا …

جواب دیں