جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / انٹرنیشنل / سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہوا بازوں نے ہوائی جہازوں کو آسمان میں بلند کرکے شاندار کرتب دیکھائے

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہوا بازوں نے ہوائی جہازوں کو آسمان میں بلند کرکے شاندار کرتب دیکھائے

(الریاض امتیاز احمد نیوز نائن)۔ علامہ نے کہا تھا … لپںٹنا پلٹنا اور پلٹ کر جھپٹنا … لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ
جی بلکل ایسے کئی مناظر تمامہ ائیربیس پر دیکھنے کو ملے جب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہوا بازوں نے ہوائی جہازوں کو آسمان میں بلند کرکے ایسے شاندار کرتب دیکھائے کہ دیکھنے والوں کی سانس تھم گئی، اور آسمان قوس قزح کے رنگوں میں بکھر گیا،سعودی ایوی ایشن فورم کی جانب سے تمامہ ائیر بیس پر ائیر شو کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ہوا بازوں نے شرکت کی، اس شو کو دیکھنے کے لئے سعودی فیملیز کے علاوہ غیر ملکی تارکین وطن کی ایک کثیر تعداد بھی پہنچی تھی، ائیر شو میں وسیع میدان میں جنگی ہیلی کاپٹر کے علاوہ ریسکیو ہیلی کاپٹر شامل تھے اس موقعہ پر معروف جنگی اپاچی ہیلی کاپٹر خاص توجہ کا مرکز بنا رہا جس کو دیکھنے والوں میں بچوں بڑوں اور خواتین نے بھرپور دلچسپی حاصل کی، ائیر شو میں چھوٹے مگ طیارے بھی شامل تھے جن کو تربیتی جہاز بھی کہا جاتا ہے، ان درجنوں جہازوں کے حوالے سے ماہرین نے لوگوں کو ان کی کوالٹی اور فضا میں کام کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا، سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنا ایسا طیارہ جو کہ بنا پائلٹ کے پرواز کرتا ہے یعینی ڈرون طیارہ، بچوں نے ڈرون طیارے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کو سمجھنے کی کوشش کی، ائیر شو میں دس سے زائد جوانوں نے طیاروں کے ذریعے پیراشوٹ پہن کر چھلانگ لگانے کا مظاہرہ بھی کیا اور کامیابی اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب اور امارات کے پرچم لہراتے زمین پر پہنچے اور سینکڑوں افراد سے خوب داد حاصل کی، امارات کے چھ پائلیٹوں نے تربیتی طیاروں کو ہوا میں اڑاتے ہی ایسے شاندار اور خطرناک کرتب دیکھائے کہ دیکھنے والوں کی جہاں سانسیں روکی رہیں وہیں پر انہوں نے اس کو خوب محظوظ بھی کیا طیاروں نے فضا میں ایسے احسن انداز میں مختلف رنگ بکھرے کہ آسمان قوس وقزع کے رنگوں سے بھر گئی،اس کے بعد سعودی ہوا بازوں نے بھی اپنی اڑان بھری اور ایسے کرتب دیکھائے کہ لوگ سعودی ہوابازوں کو دل کھول کر داد دیتے رہے،اردو نیوز نے ائیر شو میں موجود مختلف پاکبانوں سے پوچھا کہ انہوں نے شو کو کیسا پایا تو ان کا کہنا تھا کہ سعودی ایوی ایشن فورم نے تفریح کا ایسا ماحول فراہم کیا ہے کہ جس کو کبھی بھلایا نہیں جاسکے گا، اور اس سے قبل ہم سمجھتے تھے کہ پاکستانی فضائیہ ہی اعلی مہارت کی حامل ہے مگر آج کا ائیر شو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ جدید ترین مہارت سے آراستہ ہے اس سے یقینی طور پر اطمینان ہوا کہ مسلم ورلڈ عسکری اعتبار سے مضبوط بھی ہے اور اس کے پاس اعلی تربیت یافتہ جوان بھی ہیں جو فضاوں میں ملکی دفاع کو بھی یقینی بناتے ہیں اور جہازوں میں سوار ہوکر آسمان پر قوس وقزع کے رنگ بھی بکھرتے ہیں دو روز جاری رہنے والہ ائیرشو اپنی پوری رعنائیاں سمٹنے کے بعد اختتام پذیر

About نیوز 9

Check Also

معروف کمپنی پےپال نے پاکستان آںے سے انکار کر دیا

ے پال نے آنے سے انکار اس لیے نہیں کیا کہ اسے پاکستان میں کام …

جواب دیں