جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گلبرگ ٹاون کے ٹی او آر اور انکروچمنٹ انسپیکٹرز کی ماہانہ 1کروڑ کی کرپشن: اعلیٰ حکام بھیگی بلی بن گئے

گلبرگ ٹاون کے ٹی او آر اور انکروچمنٹ انسپیکٹرز کی ماہانہ 1کروڑ کی کرپشن: اعلیٰ حکام بھیگی بلی بن گئے

لاہورامجد ملک (نیوزنائن – روزنامہ الاسواق) گلبرگ ٹاون کے ٹی او آر نے انکروچمنٹ انسپکٹرز کی ملی بھگت سے شہر کے پوش ترین علاقوں کو تجاوزات کا گڑھ بنادیا،تجاوزات لگوا کر ماہانہ 1کروڑ کی کرپشن کی جانے لگی،تجاوزات کی وجہ سے شہر کے پوش ترین علاقے مسائل کا گڑھ بن گئے،تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹاون کے ٹی او آر جواد گوندل نے انکروچمنٹ انسپکٹرز شہباز باجوہ،اعجاز مغل،رانا ظہیر،اور انکروچمنٹ انسپکٹر قاسم کے ساتھ مل کر گلبرگ ٹاون میں ہزاروں ریڑھاں لگوا دیں فی ریڑھی6ہزار روپے ماہانہ لیے جا رہے ہیں،اسی طرح پان سگریٹ کے کھوکے سے10ہزار روپے ماہانہ،اور ہوٹلز کے باہر کرسیاں لگواکر15ہزار روپے ماہانہ اکھٹے کیے جاتے ہیں،ہوٹلوں کے باہر لگی ہوئی کرسیوں اورٹیبلوں کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے اورتجاوزات کی وجہ سے ٖفٹ پاتھ بھی سکڑ گئے،ٹی او آر جواد گوندل نے گلبرگ ٹاون کے علاقے اپنے چہیتے انسپکٹرز کو دے رکھے ہیں ان میں شہاز باجوہ کو انکروچمنٹ انسکپٹر کے علاوہ سٹور انچارج کا اضافی چارج دے رکھا ہے رانا ظہیر کو لبرٹی مارکیٹ،قاسم کو مین مارکیٹ گلبرگ،اعجاز مغل کوماڈل ٹاون کے علاقے میں تجاوزات قائم کروانے نے کا اختیار دے رکھا ہے ،جس کی وجہ سے شہر کے پوش علاقے مسائل کا گڑھ بن گئے،تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیاہے جس کی وجہ سے مقامی رہایشی اپنے دفتروں اور گھروں میں دیر سے پہنچتے ہیں ،اعلی حکام کو مقامی رہایشوں کی طرف سے دی گئی درخواستوں کو بھی یہ مافیا ردی کی ٹوکری کی نذر کروار دیتے ہیں،مقامی رہایشوں نے اعلی حکام سے ان راشی اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرکے ایماندار افسران کو لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Back to Conversion Tool

About نیوز 9

Check Also

وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی

وزارت پوسٹل کے بعد وزارت مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن، وزارت مواصلات کا …

جواب دیں