جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پانی کے عالمی دن کے موقع پر 22مارچ کو میرپورخاص میں "پہلا سندھ واٹر ایکسپو”کا انعقاد کیا جائے گا-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر IIغلام حسین کانہیو

پانی کے عالمی دن کے موقع پر 22مارچ کو میرپورخاص میں "پہلا سندھ واٹر ایکسپو”کا انعقاد کیا جائے گا-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر IIغلام حسین کانہیو

میرپورخاص ( نمائندہ نیوزنائن – روزنامہ الاسواق شہزاد خان صابری) پانی کے عالمی دن کے موقع پر 22مارچ کو میرپورخاص میں "پہلا سندھ واٹر ایکسپو”کا انعقاد کیا جائے گا ،اس بات کا اعلان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر IIغلام حسین کانہیو نے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (آرڈی ایف) کی جانب سے پانی کاعالمی دن منانے کے موقع پر پہلا سندھ واٹر ایکسپو 2018کی تیاری کے متعلق دربارہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ پانی زندگی کیلئے بہت اہم ہے پانی کے بغیرمخلوق زندہ نہیں رہ سکتی تاہم انسان نے فطرت کو تبدیل کیا ہے اس لئے فطرت بالخصوص پانی کے تحفظ کیلئے معلومات حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے یہی سبب ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے پوری دنیا میں پانی کے مسائل کی آگاہی کیلئے 22مارچ کو پانی کا عالمی دن ہرسال منایا جاتا ہے 1993میں پہلا عالمی دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تجویز کیاگیا جو بعد میں ہرسال 22مارچ کو منایا جارہا ہے اجلاس میں آرڈی ایف کے پروگرام کوآرڈینیٹر نیاز حسین سیال نے اجلاس میں موجود زرعی افسر گہرام بلوچ،سول سوسائٹی کے شہزادوملک، محمد بخش کپری اور دیگر ماہرین سے سندھ واٹر ایکسپو کے متعلق مفید مشورے و تجاویز لیں اس موقع پر پروگرام منیجر حنیف گھرانو،انفارمیشن افسر سرفراز سموں، پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ کے فیصل زئی ، عبدالکریم میمن،خالد پرویز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

About نیوز 9

Check Also

وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی

وزارت پوسٹل کے بعد وزارت مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن، وزارت مواصلات کا …

جواب دیں