جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / پاکستان / آزادکشمیر / صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان متاثرین کنٹرول لائن سے اظہار یکجہتی کے لئے سماہنی پہنچ گئے

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان متاثرین کنٹرول لائن سے اظہار یکجہتی کے لئے سماہنی پہنچ گئے

میرپور آزاد کشمیر: ( نمائندہ نیوزنائن – روزنامہ الاسواق ظفر اقبال) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان متاثرین کنٹرول لائن سے اظہار یکجہتی کے لئے سماہنی پہنچ گئے اوربھارتی جارحیت سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری گفتار ،سابق امیدوار اسمبلی راجہ مقصود احمد خان ،صدر مسلم لیگ ن ضلع حاجی منیر اللہ خان ،مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنما خوشنود ودیگر بھی موجود تھے۔صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کاکہنا تھا بھارت بزدل دشمن ہے جو بے گناہ کشمیریوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا رہا ہ، کنٹرول لائن پر آباد خاندان سرحدوں کے محافظ ہیں، بھارت پاکستان کے خلاف تین سازشوں میں مصروف ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان کو کمزور کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، متاثرین کنٹرول لائن کو یقین دلاتا ہوں ، فنڈز مل چکے جلد حفاظتی بنکر بنائیں جائیں گئے انہوں نے کہا کہ متاثرین کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی اور شہدا کے ورثا اور متاثرین کے معاوضوں میں اضافہ کیا جائے گا،جبکہ متاثرین سماہنی سیکٹرکاکہنا تھا کہ کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے ہزاروں خاندان متاثر ہیں اور مسائل کا شکار ہیں، سرحدوں پر آباد افراد کے حوصلے پہاڑوں سے مضبوط ہیں، ملک کے دفاع کے لئے جانوں کی قربانی دینے کےلئے پرعزم ہیں۔

About نیوز 9

Check Also

وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی

وزارت پوسٹل کے بعد وزارت مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن، وزارت مواصلات کا …

جواب دیں