جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ملکی معیشت میں تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، مقررین کا تاجران کی تقریب حلف برداری سے خطاب

ملکی معیشت میں تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، مقررین کا تاجران کی تقریب حلف برداری سے خطاب

میرپورخاص ( نمائندہ نیوزنائن – روزنامہ الاسواق شہزاد خان صابری):مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص کی تقریب حلف برداری مقامی ہال میں منعقد ہوئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن کے نومنتخب صدر عبدالجبار خان،نائب صدر ملک خالد، جنرل سیکریٹری ملک اویس،جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر ثاقب کاظمی، آفس سیکریٹری اکرام قریشی،فنانس سیکریٹری محبوب الہٰی کھوکھر، انفارمیشن سیکریٹری سلیم غوری،ملک اسحاق چوہان،مولانا صادق سعیدی،عبدالطیف قادری، دلیپ کمار،جی کے رضوان ا یڈووکیٹ،ڈی آئی بی انچارج عبدالمنان ناریجو،پولیس 15مددگارسینٹرانچارج اصغر کے کے اور دیگر مقررین نے کہا کہ ملکی معیشت میں تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کہا کہ 2015میں انجمن تاجران رنگ روڈ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جوترقی کی منزلیں طے کرتے ہوئے 2018میں مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص کے نام سے رجسٹر ہوگئی ہے نومنتخب صدرعبدالجبارخان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس ہمار ے ساتھ تعاون کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ تاجربرادری پرامن ماحول میں اپنا کاروبار کررہے ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کا شکریہ اداکیا عبدالجبار خان نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ مرکزی انجمن تاجران کے پلیٹ فارم پرمتحد ہوکر ہمارے ہاتھ مزید مضبوط کریں اس موقع پر مولانا صادق سعیدی نے مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا تقریب میں افسران،وکلاء، معززین،صحافی،علماء کرام،شہری اور تاجربڑی تعداد میں موجود تھے۔

About نیوز 9

Check Also

وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی

وزارت پوسٹل کے بعد وزارت مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن، وزارت مواصلات کا …

جواب دیں