جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات 27مارچ سے 09اپریل تک جاری رہیں گے،ناظم امتحانات ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص

نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات 27مارچ سے 09اپریل تک جاری رہیں گے،ناظم امتحانات ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص

میرپورخاص( نمائندہ نیوزنائن – روزنامہ الاسواق شہزاد خان صابری):ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے پروفیسر برکت علی حیدری اے دستی کی خصوصی ہدایات پر ناظم امتحانات انور علیم کے راجپوت کی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانی شیڈول 2018جاری کر دیا گیا ہے، ناظم امتحانات کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات 27مارچ سے 09اپریل تک جاری رہیں گے، جس دوران 4دن تعطیلات دی جائیں گی، جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے پریکٹیکل امتحان کا آغاز 11اپریل سے ہوگا،ناظم امتحانات کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کی مجموعی تعداد 65,844ہے ،جس میں نویں جماعت کے 34270اور دسویں جماعت کے 31574طلبہ و طالبات امتحانات میں حصہ لیں گے ، تمام اسکولوں کو نویں اور دسویں جماعت کے ایڈمٹ کارڈ(سلپ)بذریعہ ڈاک ارسال کی جا چکی ہیں، اس سال امتحانی مراکز کی مجموعی تعداد 128ہے جس میں ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے 33، ڈسٹرکٹ سانگھڑ کے 51، ڈسٹرکٹ عمرکوٹ کے 23 جبکہ ڈسٹرکٹ تھرپارکر کے 21امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔

About نیوز 9

Check Also

وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی

وزارت پوسٹل کے بعد وزارت مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن، وزارت مواصلات کا …

جواب دیں