جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لاہور لاری اڈا بادامی باغ پر ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کر کے عوام کو لوٹنے میں مصروف۔

لاہور لاری اڈا بادامی باغ پر ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کر کے عوام کو لوٹنے میں مصروف۔

لاہور (نیوزنائن – روزنامہ الاسواق)اشفاق علی: لاہور میں ٹراسپورٹرز من مانے کرائے وصول کرنے لگے، لاری اڈا کے سیکرٹری ملک غیاث الدین کی سرپرستی میں سپروائزرز عوام کو لوٹنے لگے۔
یہ دیکھا جاتا ہے کہ لاہور میں کام کرنے والے مسافر اکثر دو سے تین چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پیاروں سے ملنے اپنے شہر روانہ ہو جاتے ہیں، جس کا فائدہ ترانسپورٹ مافیا زائد کرائے وصول کر کے اٹھاتے ہیں، لاہور لاری اڈا بادامی باغ پر آج ایسا ہی ماحول دیکھا جا رہا ہے، جہاں ٹرانسپورٹ سپروائزر لوگوں سے زائد کرائے وصول کرنے میں مشغول ہیں، لاری اڈا پر لگائے گئے بینرز کا مطابق کرایہ چار سو روپے ہے، جبکہ اس کو چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوے پین کی مدد سے چار سو پچاس کردیا گیا ہے۔ اور مسافرں سے وصول پانچ سو روپے کئے جا رہے ہیں ۔ مسافروں کے زائد کرایہ وصول کرنے پر سپروائزرز مسافروں سے بدتمیزی سے پیش آتے ہوئے انہیں کہتے ہیں کہ سیٹ لینی ہے تو لو، نہیں لینی تو نا لو، دفع ہو جاو۔ ٹرانسورٹ مافیا کی اس ملی بھت سے ہونے والی کرپشن سے اس مہنگائی کے دور میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مسافروں نے انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کےٹراسپورٹ مافیہ کی اس کرپشن کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے، اور اس کرپشن میں شامل تمام افراد کو کیفر کردار پر پہنچایا جائے۔

About نیوز 9

Check Also

وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی

وزارت پوسٹل کے بعد وزارت مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن، وزارت مواصلات کا …

جواب دیں