ہفتہ , جنوری 18 2020
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / معیشت کا دارومدار پانی پر ہے پانی ہوگا تو زمینیں سیراب ہوں گی۔پیپلز پارٹی کے ایم این اے میر منور خان تالپور سندھ واٹر ایکسپو سے خطاب

معیشت کا دارومدار پانی پر ہے پانی ہوگا تو زمینیں سیراب ہوں گی۔پیپلز پارٹی کے ایم این اے میر منور خان تالپور سندھ واٹر ایکسپو سے خطاب

میر پورخاص( نمائندہ نیوزنائن – روزنامہ الاسواق) شہزاد خان صابری:پانی کا عالمی دن کے موقع پر ضلع انتظامیہ میرپورخاص اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن(آرڈی ایف) این جی او کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو مینگو ایگزیبشن ہال(فروٹ فارم)میرپورخاص میں پہلا سندھ واٹر ایکسپو کا انعقاد کیا گیاجس کا افتتاح ایم این اے میر منور تالپور، چیئرمین ضلع کونسل میر انور تالپوراور ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے کیا اس موقع پر ایم این اے میر منور تالپور،چیئرمین ضلع کونسل میر انورتالپور،ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے چیئر مین میونسپل کمیٹی فاروق جمیل درانی،پروگرام کوآرڈینیٹر آرڈی ایف نیاز حسین سیال،ایگریکلچرآفیسر گہرام بلوچ، انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں،نوازشاہ،عشرت جبیں،اقبال حیدر،جی ایم سیڈا نظیر میمن، غلام مصطفی اجن،پاکستان بیت المال کے ڈسٹرکٹ آفیسر سلیم بلوچ،اشفاق سومرو اور دیگر کے ہمراہ ہال میں رکھے گئے مختلف اسٹالوں کا معائنہ کرتے ہوئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا میر منور تالپور نے کہا کہ پانی زندگی ہے اس کی اہمیت کو سمجھنا و قت کی اہم ضرورت ہے اورکہا کہ واٹر ایکسپو میں لگائے گئے اسٹالوں سے بہت زیادہ معلومات حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ معیشت کا دارومدار پانی پر ہے پانی ہوگا تو زمینیں سیراب ہوں گی چیئرمین ضلع کونسل میر انور تالپور نے کہا کہ پانی کا عالمی دن منا کر ہم میرپورخاص کی عوام نے بتا دیا ہے کہ ہم بھی پانی بچانے کیلئے دنیا کے ساتھ ہیں ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے کہا کہ آرڈی ایف کی محنت سے پورے سندھ میں یہ پہلا واٹر ایکسپو منایا جارہاہے اورکامیاب پروگرام کرنے پر آرڈ ی ایف مبارکباد کے مستحق ہیں اس موقع پرسیڈا، زرعی یونی ورسٹی ٹنڈوجام،ناراکینال،ہاری تنظیموں،فشرفوک،آرڈی ایف، مختلف بنکوں اوردیگر تنظیموں نے اپنے اپنے اسٹال لگائے واٹر ایکسپو میں مختلف اسکولوں و کالجوں کے طلبہ وطالبات نے اسٹالوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

About نیوز 9

Check Also

وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی

وزارت پوسٹل کے بعد وزارت مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن، وزارت مواصلات کا …

جواب دیں