جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حیسکو انتظامیہ شہریوں کی پریشانی کو مدِ نظررکھتے ہوئے کم سے کم لوڈ شیڈنگ کرے۔ ڈپٹی کمشنر میر پورخاص زاہد حسین میمن

حیسکو انتظامیہ شہریوں کی پریشانی کو مدِ نظررکھتے ہوئے کم سے کم لوڈ شیڈنگ کرے۔ ڈپٹی کمشنر میر پورخاص زاہد حسین میمن

میر پورخاص( نمائندہ نیوزنائن – روزنامہ الاسواق) شہزاد خان صابری: بجلی کے بحران،اووربلنگ اور بجلی کے مسائل کے متعلق سول سوسائٹی اور شہری و تاجرتنظیموں کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے حیسکو انتظامیہ، شہری و تاجر تنظیموں،وکلاء،سیاسی و سماجی ورکروں سے دربارہال میں اجلاس کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حیسکو انتظامیہ کے متعلق کچھ غلط فہمیاں اور قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں ان کے حل کیلئے اجلاس طلب کیا ہے تا کہ حیسکو انتظامیہ اور شہریوں کے درمیان تلخیاں اورشکایات ختم کی جاسکیں ڈپٹی کمشنر نے حیسکو انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کی پریشانی کو مدِ نظررکھتے ہوئے کم سے کم لوڈ شیڈنگ کی جائے اجلاس میں سول سوسائٹی کے محمد بخش کپری نے ضلع انتظامیہ اور حیسکو انتظامیہ کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مقابلے میں دیہاتوں میں بجلی کی حالت انتہائی خراب ہے دودوتین تین تک بجلی غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے کاروباراور زراعت کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں 4ہزار یونٹ تک اووربلنگ ہورہی ہے غریب آدمی کھانے کیلئے آٹا خریدے یا بجلی کا بل اداکرے سول سوسائٹی کے شہزادو ملک نے حیسکو انتظامیہ کے کچھ اصولوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی دیہات میں رہنے والے 70 فیصد گھربھی بل اداکریں اور 30فیصد گھر بل ادا نہ کریں تو بھی حیسکو انتظامیہ وہاں کے ٹرانسفارمر اُتار کر لے جاتے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے لوگوں کی شکایات کے انبار پر حیسکو انتظامیہ نے کہا کہ میرپورخاص میں3فیڈروں پر کام ہوچکا ہے جس پر 8کروڑ 40لاکھ روپے لاگت آئی ہے اور2 فیڈروں پر کام جاری ہے امید ہے کہ آئندہ کچھ روز میں بجلی کے بحران پر ضابطہ آجائے گا۔

About نیوز 9

Check Also

وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی

وزارت پوسٹل کے بعد وزارت مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن، وزارت مواصلات کا …

جواب دیں