جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسسٹنٹ کمشنرز پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں اچانک دورے کرکے ٹیموں کی بہتر نگرانی کریں۔ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن

اسسٹنٹ کمشنرز پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں اچانک دورے کرکے ٹیموں کی بہتر نگرانی کریں۔ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن

میرپورخاص( بیورو چیف شہزاد خان صابری) 9اپریل سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن کی صدارت میں اجلاس ہوا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پیدائش سے لے کر 5 سال تک عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ضروری ہے تاکہ بچے ہمیشہ کی معذوری سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت، میڈیا اور عام لوگوں کے تعاون سے 6سالوں سے میرپورخاص پولیو سے پاک ضلع ہے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں اچانک دورے کرکے ٹیموں کی بہتر نگرانی کریں انہوں نے کہا کہ آئندہ پولیو مہم کو 100 فیصد یقینی بنانے کیلئے سب کو مل کر اپنا اپنا کردار اداکرنا ہوگا اجلاس میں این آئی ڈی کے ڈاکٹر نارائن داس نے بتایا کہ بچوں کو مختلف 9بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین جاری ہے لیکن اب دست یا ڈائریا سے بچانے کیلئے بھی ویکسین کا اضافہ کیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران بچوں کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی پر لگائے جانی سیاہی پولیو مہم کے چوتھے روز بھی نظر نہ آئے تو ڈی ایچ اوآفس کے فون نمبر 02339290097 02339290078 پر اطلاع دی جائے تاکہ بچوں کو قطرے پلائے جائیں انہوں نے کہا میرپورخاص ضلع کی ٹوٹل آبادی1239537 ہے جس میں سے پولیو مہم کے دوران 298285 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے اس مقصد کیلئے ٹوٹل 767 ٹیمیں،594 موبائل ٹیمیں،105 فکسڈ پوائنٹ، 68 ٹرانزٹ پوائنٹ اور205 موٹر سائیکل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیو،اسسٹنٹ کمشنر محمد خان کھٹی،ای پی آئی ، این آئی ڈی، ڈبلیو ایچ اوکے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی.

About نیوز 9

Check Also

وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی

وزارت پوسٹل کے بعد وزارت مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن، وزارت مواصلات کا …

جواب دیں