جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کامیڈی اور ایکشن فلموں کے دیوانوں کیلئے اچھی خبر

کامیڈی اور ایکشن فلموں کے دیوانوں کیلئے اچھی خبر

لاہور (نیوزنائن – روزنامہ الاسواق) امجد ملک: لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم جیک پاٹ لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیز کر دی گئی، جس میں اداکار جاوید شیخ ثناء صنم چودھری اور دیگر فنکاروں اپنی اداکاری کے جو دکھائے ہیں۔
نیوزنائن کے مطابق فلمساز خرم ریاض اور ہدایتکار شعیب خان کی نئی کامیڈی ایکشن فلم جیک پاٹ کو شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنا دیا گیا۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، ثناء، نور الحسن، عدنان شاہ ٹیپو، اسماعیل تارا، ساجن عباس، افتخار ٹھاکر اور صنم چودھری سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم کامیڈی سے بھرپور اور ایکشن سے لبریز ہے جس میں نوجوان نسل کے مسائل کو نمایاں کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ایسے شارٹ کٹ کو دکھایا گیا ہے کہ لاٹری کی ٹکٹ سے جیک پاٹ لگ جاتا ہے۔ فلم شہر لاہور کے 30 سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے۔

About نیوز 9

Check Also

وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی

وزارت پوسٹل کے بعد وزارت مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن، وزارت مواصلات کا …

جواب دیں