جمعرات , نومبر 21 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سرگودھا پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت ومویشی چور گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے مویشی، موٹرسائیکل ونقدی برآمد۔

سرگودھا پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت ومویشی چور گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے مویشی، موٹرسائیکل ونقدی برآمد۔

سرگودھا بیورو چیف ملک محمد عمر (نیوز نائن – روزنامہ الاسواق – 18 اگست 2018ء) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان کی خصوصی ہدایت پر دیہاتوں میں مویشی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر اے ایس پی ایس ڈی پی او بھلوال آصف بہادرکی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ میانی انسپکٹر زاہد علی، ایس ایچ او تھانہ پھلروان انسپکٹر محمد ایوب پر مشتمل ٹیم نے دن رات محنت کرکے سرگودہا کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، موٹرسائیکل اور مویشی چوری کرنے والے گینگ کے دس ارکان جن میں سدھیر صابر، طاہر عباس، شاہد عمران، اختر سکنائے کلس شریف، عارف سکنہ سیدنور ضلع جہلم، نعیم، ندیم سکنائے چک 9 ایم ایل کالونی، عدیل سکنہ چنیوٹ، صدام حسین سکنہ ہریا اور قیصر سکنہ منڈی بہاوالدین کو گرفتارکرلیا ہے۔ اس سلسلہ میں دفتر ایس ڈی پی او بھلوال میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں اے ایس پی ایس ڈی پی او بھلوال آصف بہادرنے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتارملزمان کے قبضہ سے آٹھ لاکھ سے زائد مالیت کے مویشی، ساڑھے تین لاکھ مالیت کے دس موٹرسائیکل ، موبائل فونزاور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کی گئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان رات کی تاریکی میں مویشی چوری کرکے ہنڈائی ڈالہ لوڈ کرکے پشاور منڈی میں فروخت کرتے تھے اور رش والی جگہوں سے موٹرسائیکل چوری کرتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتارملزمان نے ضلع سرگودہا نے مختلف تھانوں میں 25سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کی مزید تفتیش جاری ہے۔

About Malik Umar

Check Also

وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی

وزارت پوسٹل کے بعد وزارت مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن، وزارت مواصلات کا …

جواب دیں