جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وائی ڈی اے سرگودھا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں او پی ڈی بند کر دی

وائی ڈی اے سرگودھا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں او پی ڈی بند کر دی

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں او پی ڈی، ہڑتال سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

سرگودھا بیورو چیف ملک محمد عمر  (نیوزنائن – روزنامہ الاسواق – 22 ستمبر  2018ء) سرگودھا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کی قیادت کی اپیل پر وائی ڈی اے سرگودھا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں او پی ڈی بند کر کے ہڑتال کی جس سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وائی ڈی اے پنجاب کی اپیل پر پنجاب کے دوسرے شہروں کی طرح گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں ینگ ڈاکٹرز نے شیخ زاہد ہسپتال، رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے واقع کیخلاف او پی ڈی بند کر کے ہڑتال کر دی جس سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،۔ وائی ڈی اے سرگودھا کے چیئر مین ڈاکٹر عثمان امتیاز، صدر ڈاکٹر واجد علی کانجو و دیگر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔ رحیم یار خان واقع میں ملوث غفلت و لا پرواہی کے مرتکب افسران کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے اور پنجاب بھر میں ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے واضح پالیسی بنائی جائے۔

About Malik Umar

Check Also

وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی

وزارت پوسٹل کے بعد وزارت مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن، وزارت مواصلات کا …

جواب دیں