جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومت کی تقریر سن کر ہنسی نکل جاتی ہے:خواجہ اظہار الحسن

حکومت کی تقریر سن کر ہنسی نکل جاتی ہے:خواجہ اظہار الحسن

کراچی:سند ھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی تقریر سن کر ہنسی نکل جاتی ہے جب پیسہ لینے کی بات ہو تو ایک ایک گھنٹے کی تقریر ہوتی ہے جب پیسہ دینے کی بات ہو تو خاموشی اختیار کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ریونیو کراچی سے حاصل ہوتاہے جب اپنی اقتدار کی بات ہو تو آئین یاد رہتا ہے جب عوام کی بات ہو تو آئین بھول جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تھر میں لوگ مررہے ہیں اور آپ سونے کے تاج پہن رہے ہیں۔ایک وزیر نے کہا کہ پنجاب میں حکومت آئی تو سندھ جیسا حال کر دیں گے۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا صفایہ کرنے کی بہت کوششیں ہوئیں ہیں۔صفایہ کرنے والوں کا خود صفایہ ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جن کو سندھ اب یاد آتا ہے وہ بھی تو ایک صوبے کی پارٹی ہے۔

About نیوز 9

Check Also

معروف کمپنی پےپال نے پاکستان آںے سے انکار کر دیا

ے پال نے آنے سے انکار اس لیے نہیں کیا کہ اسے پاکستان میں کام …

جواب دیں