جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / پاکستان / کر پشن کر نیوالوں کیلئے سیاست کے دروازے بند کر نا ہوں گے:چوہدری سرور

کر پشن کر نیوالوں کیلئے سیاست کے دروازے بند کر نا ہوں گے:چوہدری سرور

لاہور: سابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کیلئے سیاست کے دروازے بند کر نا ہوں گے ،کر پشن اور لوٹ مار کر نیوالوں کا ناقابل معافی جرم ہے قوم اور انکو تاریخ کسی صورت معاف نہیں کر یگی بلکہ ان سے مکمل حساب لیا جائیگا ،پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ کے فیصلے پر لگیں ہیں انشاء اللہ کر پشن کر نیوالے اپنے انجام سے دوچار ہوں گے ، ہم جمہو ریت ‘آئین اور پار لیمنٹ نہیں کر پشن کے خلاف ہر فورم پر مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ وہ لاہور میں اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران اپنی کر پشن اور لوٹ مار کی دولت بچانے کیلئے ادارے تباہ کر رہی ہے اور حکمران ملک کیلئے ہر لحاظ سے بوجھ بن چکے ہیں ہمیں ملک اور قوم کو بچانے کیلئے کر پشن کے اس نظام کو ختم کر نا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام پالیساں مکمل ناکام ہو چکی ہیں پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس رہا ہے حکمران اسی طرح قرضے لیتے رہے تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں رہے گا۔انہوں نے یوا ین پی سے کہا کہ تحر یک انصاف نے کر پشن کے خلاف ہمیشہ تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کی ہے کیونکہ کر پشن کے خاتمے سے ہی ملک میں مہنگائی بے روز گاری اور لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ ہوگا اور ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ گامزن ہوگا۔

About نیوز 9

Check Also

چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

ایف بی آر کے گریڈ 18 کے افسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی …

جواب دیں