جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پشاور: سونیا نامی مقامی رقاصہ اپنے دوست کی فائرنگ سے قتل

پشاور: سونیا نامی مقامی رقاصہ اپنے دوست کی فائرنگ سے قتل

رقاصہ کا اپنے دوست سے تلخ کلامی ہوئی جس پر فائرنگ کی گئی ، پولیس نے تفتیش شروع کردی
پشاور(نیوزنائن – روزنامہ الاسواق۔ 17 نومبر2018ء) تھانہ کوتوالی کی حدود میں سونیا نامی مقامی رقاصہ کو اس کے دوست نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مقتولہ سونیا گزشتہ روز پشاور کے محلہ کوٹلہ فلبانان میں موجود تھی جہاں اس کے دوست مصدق نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سونیا اور مصدق میں کافی عرصے سے دوستی چلی آرہی تھی تاہم گزشتہ روز دونوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے بعد مصدق نے فائرنگ کرکے سونیا کو قتل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

About نیوز 9

Check Also

وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی

وزارت پوسٹل کے بعد وزارت مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن، وزارت مواصلات کا …

جواب دیں