جمعہ , اکتوبر 18 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چینی قونصلیٹ حملے میں ملوث ایک خاتون گرفتار

چینی قونصلیٹ حملے میں ملوث ایک خاتون گرفتار

خاتون دہشتگرد حملے میں ملوث اور اس کا تعلق کراچی سے ہے،خاتون کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، سکیورٹی ذرائع
کراچی (نیوزنائن – روزنامہ الاسواق۔25 نومبر 2018ء) سکیورٹی ادارو ں نے چینی قونصلیٹ پرحملے میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ،خاتون کو سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا، خاتون دہشتگرد حملے میں ملوث اور اس کا تعلق کراچی سے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی اداروں اداروں کی کاروائی کے باعث چینی قونصلیٹ پر حملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاؤن کراچی سے ایک خاتون کو بھی گرفتار کرلیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ چینی قونصلیٹ پردہشتگرد حملے میں ایک خاتون بھی ملوث تھی۔خاتون کو اورنگی ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار خاتون کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز سکیورٹی ادارو ں نے چینی قونصلیٹ پرحملے میں ملوث 3 سہولتکاروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

دہشتگردوں کو مقامی سہولتکاروں نے مدد فراہم کی۔ سہولتکاروں نے گاڑی کی خریداری میں اہم کردار ادا کیا۔ دہشتگردوں کے زیراستعمال گاڑی کی آخری رجسٹریشن 6 سال پرانی ہے۔ دہشتگردوں کے زیراستعمال گاڑی کی خریدوفرخت میں ملوث افراد کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔ حملے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی اور افغان ایجنسی نے فنڈنگ کی۔ دہشتگردوں نے 2مہینے قبل چین کے قونصل خانے کی جاسوسی کی۔
واضح رہے حملے کا ماسٹر مائند اسلم اچھو ہے۔ اسلم اچھو کالعدم بی ایل اے کا پرانا کمانڈرہے۔ اسلم اچھو نئی دہلی کے میکس اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ اسلم اچھو سبی میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں زخمی ہوا تھا۔ اسلم اچھو شہریوں اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے۔اسلم اچھو2011ء سے 2014ء تک ٹرینوں پر فائرنگ ، کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث پایا گیا۔

About نیوز 9

Check Also

وفاقی وزیر مراد سعید نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی

وزارت پوسٹل کے بعد وزارت مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن، وزارت مواصلات کا …

جواب دیں