پیر , جون 17 2019
تازہ ترین
Home / انٹرنیشنل / سرگودھا: 11 سال پرانا قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم تھانہ صدر بھلوال پولیس کی حراست میں

سرگودھا: 11 سال پرانا قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم تھانہ صدر بھلوال پولیس کی حراست میں

سرگودھا ملک محمد عمر بیورو چیف (نیوز نائن – روزنامہ الاسواق – 04 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوا ل صدر سب انسپکٹر حسین مہدی عمران نے سب انسپکٹر محمود خان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران بذریعہ سمارٹ ویری فیکشن سسٹم چیکنگ کے دوران سال 2007 میں مقدمہ بازی سے روکنے کے معاملہ پر ملزم نصر اللہ ولد محمد افضل سکنہ 21 شمالی کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزم نے سال 2007 میں مقدمہ بازی کی رنجش پر مقتول نوشیرواں سکنہ 21 شمالی کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ محمد رمضان کی مدعیت میں تھانہ بھلوال صدر درج ہوا ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا جس کو سرگودھا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی پی او سرگودھا نے انچارج ناکہ جات اور انکی ٹیم کو بذریعہ سمارٹ ویری فیکشن الرٹ سسٹم اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے پر شاباش دی۔

About Malik Umar

Check Also

معروف کمپنی پےپال نے پاکستان آںے سے انکار کر دیا

ے پال نے آنے سے انکار اس لیے نہیں کیا کہ اسے پاکستان میں کام …

جواب دیں