پیر , جون 17 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کوئٹہ میں پھر سے دہشت گردوں کا سیکورٹی فورسز پر حملہ، متعدد ہلاک

کوئٹہ میں پھر سے دہشت گردوں کا سیکورٹی فورسز پر حملہ، متعدد ہلاک

بھوسہ منڈی کے قریب ہونے والے مقابلے میں سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کرنے والے 4 دہشت گردوں کا جہنم واصل کر دیا

کوئٹہ (نیوزنائن تازہ ترین۔ 14 مئی2019ء) کوئٹہ میں پھر سے دہشت گردوں کا سیکورٹی فورسز پر حملہ، متعدد ہلاک، بھوسہ منڈی کے قریب ہونے والے مقابلے میں سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کرنے والے 4 دہشت گردوں کا جہنم واصل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسلسل دوسرے روز دہشت گردوں کی جانب سے شہر کا امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوسہ منڈی کے قریب سیکورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ اس دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کا جہنم واصل کر دیا۔ اس سے قبل گزشتہ روز دہشت گردوں کی کاروائی کے دوران 4 پولیس اہلکار جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں ایک مسجد کے باہر ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دھماکے میں 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔

About نیوز 9

Check Also

معروف کمپنی پےپال نے پاکستان آںے سے انکار کر دیا

ے پال نے آنے سے انکار اس لیے نہیں کیا کہ اسے پاکستان میں کام …

جواب دیں