جمعہ , مئی 17 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شاداب خان نے ڈینٹسٹ کے اوزاروں سے وائرس کا شکار ہونے کی اطلاعات غلط قرار دیدیا

شاداب خان نے ڈینٹسٹ کے اوزاروں سے وائرس کا شکار ہونے کی اطلاعات غلط قرار دیدیا

کسی ڈاکٹر کے پاس گیا ہی نہیں ، معلوم نہیں وائرس کا شکار کہاں اور کیسے ہوا ، قسمت میں لکھا تھا ہوگیا ، میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی (نیوزنائن اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 مئی2019ء) قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے ڈینٹسٹ کے اوزاروں سے وائرس کا شکار ہونے کی اطلاعات غلط قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ کسی ڈاکٹر کے پاس گیا ہی نہیں ، معلوم نہیں وائرس کا شکار کہاں اور کیسے ہوا ، قسمت میں لکھا تھا ہوگیا ۔

میڈیا سے بات کے دوران قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان سے جب پوچھا گیا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا پابند ہونے کی وجہ سے آپ پی سی بی کے میڈیکل پینل کی اجازت کے بغیر نجی طور پر دانتوں کا علاج کروانے کیلئے راولپنڈی کے ڈاکٹر کے پاس کیوں گئی جواب میں لیگ اسپنر نے کہا کہ میں کسی ڈاکٹر کے پاس گیا ہی نہیں، نہ جانے یہ من گھڑت خبر کہاں سے آئی ہے، مجھے معلوم نہیں کہ وائرس کا شکار کہاں اور کیسے ہوا، قسمت میں لکھا تھا ہوگیا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے کے بعد آنے والی میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ میں شاداب خان کے خون میں خطرناک وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی جس کا علاج کیا جا چکا اور لیگ اسپنر جمعرات کو انگلینڈ کیلئے اڑان بھریں گے۔

About نیوز 9

Check Also

معروف کمپنی پےپال نے پاکستان آںے سے انکار کر دیا

ے پال نے آنے سے انکار اس لیے نہیں کیا کہ اسے پاکستان میں کام …

جواب دیں