بدھ , مئی 15 2019
تازہ ترین
Home / انٹرنیشنل / فرانس میں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

فرانس میں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

پیرس (نیوزنائن تازہ ترین – اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) فرانس میں 72ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے،میلے کا افتتاح پہلی بار ہارر فلم سے کیا گیا۔میلے کی انتظامیہ کے مطابق21 فلمیں گولڈن پام کی دوڑ میں شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب میں ایک امریکی ڈراؤنی مزاحیہ فلم’’دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائی‘‘دکھائی گئی۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس میلے کا افتتاح کسی ہارر کامیڈی فلم سے ہوا ہے۔ کانز فلم فیسٹیول کے ایوارڈز کو یورپی آسکرز بھی کہا جاتا ہے۔ اس مرتبہ میلے کی جیوری کی صدارت میکسیکو کے فلمساز آلجنڈرو گونزیلز کر رہے ہیں۔14مئی سے شروع ہونے والا یہ میلہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔

About نیوز 9

Check Also

شہباز شریف سے خفیہ شادی کی خبروں کے بعد کلثوم حئی خود میدان میں آ گئیں

میری زندگی میں ایک ہی شادی ہوئی 3 بچے بھی ہیں،2012ء میں شوہر سے علحیدگی …

جواب دیں