جمعہ , مئی 17 2019
تازہ ترین
Home / انٹرنیشنل / بھارت نے ملک میں دہشتگردی کروانے کا الزام چین پر عائد کر دیا

بھارت نے ملک میں دہشتگردی کروانے کا الزام چین پر عائد کر دیا

چین ماؤ نواز علیحدگی پسندوں کے ذریعے بھارت میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ بھارتی سفارتی اہلکار

نئی دہلی (نیوزنائن تازہ ترین ۔ 17 مئی 2019ء) : بھارت نے ملک میں ہونے والی دہشتگردی کا الزام چین پر عائد کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سفارتکاروں نے الزام عائد کیا کہ چین کی کوشش ہے کہ سری لنکا اور بھارت کی ریاستوں کو تقسیم کرنے کے لیے وہاں پر سرگرم علیحدگی پسند تحریکوں کو اسلحہ اور دیگر وسائل فراہم کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کیے جائیں۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چین مائو نواز علیحدگی پسندوں کے ذریعے بھارت میں دہشت گردی کروا رہا ہے، ان سفارتکاروں نے امریکی اعلی ٰعہدیداران سے رابطے کر کے اپنی تشویش سے آگاہ کیا ۔ ایک بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارتی ریاستوں چھتیس گڑھ، شمالی تلنگانہ، تا مل ناڈو، مہاراشٹرا، جھاڑکھنڈ اور کیرالہ میں ماؤ نوازوں کی تخریبی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، ماؤ علیحدگی پسندوں کو چین جدید ہتھیار فراہم کر رہا ہے ،بھارت کے کئی دانشوروں نے کہا کہ اس وقت بھارت میں کئی مسعود اظہر ملک کے ٹکڑے کرنے کے لیے سرگرم ہیں

دوسری جانب بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے وزارت دفاع کو ایک خط تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ ملک میں جاری علیحدگی پسند تحریکوں کا اس وقت تک مقابلہ نہیں کیا جا سکتا جب تک انہیں جدید ہتھیار نہیں دئیے جاتے ۔ سیکرٹری دفاعی پیداوار اجے کمار نے تصدیق کی کہ فوجی سربراہ نے اپنے خط میں فوج کو فراہم کیے گے ناقص میٹریل کے ہتھیاروں پر تشویش کا اظہار کیا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی اس رپورٹ نے بھی ہلچل مچا دی کہ ملک کا نوجوان طبقہ مسلح افواج کا حصہ بننے سے کترانے لگا ہے ۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق 71 فیصد نوجوانوں کا کہنا تھا کہ جو بھی ملک کے لیے جان دیتا ہے اس کے بعد حکومت اس کے خاندان کو لاوارث چھوڑ دیتی ہے ۔ یہ بات بھی قابل تشویش ہے کہ اب تو کئی دانشور ماؤ علیحدگی پسند تحریک کی حمایت کرنے لگے ہیں اور ان کی جانب سے بھارتی افواج پر حملوں کو جائز قرار دے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ بھارتی افواج کا مورال بھی کافی ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے بھارتی فوج کے افسران کا جونئیرز کے ساتھ روا رکھے جانے والا بُرا سلوک ہے۔ اسی وجہ سے نہ صرف فوجی اہلکار اپنی فوج کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں بلکہ اب تو کئی نوجوانوں نے فوج میں بھرتی ہونے کی خواہش کرنا بھی چھوڑ دی ہے جوبھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

About نیوز 9

Check Also

امام الحق نے وہ ریکارڈ بنا ڈالا جو کوہلی اور ڈیویلیئرز کے پاس بھی نہیں

اوپنر و ن ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6سنچریاں سکور کرنے والے بلے باز بن …

جواب دیں