جمعہ , مئی 17 2019
تازہ ترین
Home / پاکستان / اسلام آباد / شہباز شریف کی طرف سے پیشکش آئی تھی جس میں انہوں نے تین شرائط بھی رکھی تھیں

شہباز شریف کی طرف سے پیشکش آئی تھی جس میں انہوں نے تین شرائط بھی رکھی تھیں

معروف کالم نگار جاوید چودھری نے اپنے کالم میں تہلکہ خیز انکشافات کر دئے

اسلام آباد (نیوزنائن تازہ ترین ۔ 17 مئی 2019ء) : معروف صحافی اور کالم نگار جاوید چودھری نے اپنے کالم میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے متعلق حیران کُن انکشافات کر دئے ہیں۔ اپنے حالیہ کالم میں جاوید چودھری نے چئیرمین نیب سے ہونے والی ملاقات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چئیرمین نیب سے ملاقات میں میں نے عرض کیا کہ وفاقی وزراء بار بار این آر او کی بات کر رہے ہیں، کیا میاں برادران کی طرف سے این آر او یا رعایت کی درخواست کی گئی ہے؟ جس پر چئیرمین نیب رکے ، انہوں نےچند سیکنڈ سوچا اور پھر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کی طرف سے ایک پیشکش آئی تھی، یہ سیاست سے ریٹائر ہونے اور رقم واپس کرنے کے لیے تیار تھے لیکن ان کی تین شرائط تھیں۔شہباز شریف رقم خود واپس نہیں کرنا چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کوئی دوسرا ملک پاکستان کے خزانے میں رقم جمع کروا دے گا۔ دوسرا انہیں کلین چٹ دے دی جائے اور تیسرا حمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا جائے۔ چئیرمین نیب نے بتایا کہ میاں شہباز شریف نے اس سلسلے میں نیلسن منڈیلا اور ٹروتھ اینڈ ری کنسی لیشن کمیشن کی مثال دی تھی لیکنمیرا جواب تھا جنوبی افریقہ کے ٹروتھ اینڈ ری کنسی لیشن کمیشن کی چار شرائط تھیں۔

مجرم اپنا جرم مانیں اور ریاست سے معافی مانگیں۔پیسہ واپس کریں اور آئندہ غلطی نہ دہرانے کا وعدہ کریں لیکن میاں صاحب کہہ رہے ہیں یہ اپنا جرم نہیں مانیں گے اور معافی بھی نہیں مانگیں گے۔یہ صرف پیسہ واپس کریں گے اور وہ بھی خود نہیں دیں گے کوئی دوسراشخص یا کوئی دوسرا ملک جمع کروائے گا تو پھر پاکستان کو کیا فائدہ ہو گا چنانچہ یہ پیشکش قابل قبول نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کا خاندان بھی اس قسم کے ارینجمنٹ کے لیے تیار تھا۔ جس کے بعد چئیرمین نیب خاموش ہو گئے۔ میں نے پوچھا کہسر میاں برادران نے یہ پیشکش کس کے ذریعے کی؟ کس کو کی اور کب کی؟ جس پر انہوں نے فوراً جواب دیا کہ یہ میں آپ کو چند دن میں بتاؤں گا۔ میں نے ہنس کر عرض کیا کہ آپ ہر سوال کے جواب میں چند دن کہتے ہیں،آپ چند دن میں کہیں مستعفی تو نہیں ہو رہے؟ جس پر وہ ہنس کر بولے کہ میں خود نہیں بھاگوں گا،میں اپنی مدت پوری کروں گا باقی جو اللہ کرے۔

About نیوز 9

Check Also

امام الحق نے وہ ریکارڈ بنا ڈالا جو کوہلی اور ڈیویلیئرز کے پاس بھی نہیں

اوپنر و ن ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6سنچریاں سکور کرنے والے بلے باز بن …

جواب دیں