جمعہ , مئی 17 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہربنس پورہ میں نوجوان کی سرعام ہوائی فائرنگ،ویڈیو وائرل

ہربنس پورہ میں نوجوان کی سرعام ہوائی فائرنگ،ویڈیو وائرل

(نیوزنائن تازہ ترین امجد ملک) شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات تھم نہ سکے، ہربنس پورہ کے علاقہ میں نوجوان سرعام ہوائی فائرنگ کرتا رہا، فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہونے پر بھی پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔
شہرمیں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیو  بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا ٹرینڈ بن چکا ہے، سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی موبائل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہربنس پورہ کے علاقے میں عثمان چودھری نامی نوجوان سرعام ہوائی فائرنگ کررہا ہے، فوٹیج کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہ کرسکی، واقع پر ایس پی کینٹ عبداللہ ملک کا نوٹس لیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

About نیوز 9

Check Also

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی بڑی نااہلی سامنے آگئی

( لاہور نیوزنائن امجد ملک ) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر کنٹرول شاہراہوں سے 54 فیصد …

جواب دیں