جمعہ , مئی 17 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پنجاب بھر کے سکولوں کی قسمت کُھل گئی

پنجاب بھر کے سکولوں کی قسمت کُھل گئی

( نیوزنائن تازہ ترین ) برطانوی ادارے کے تعاون سے صوبہ بھر کے 960 سکولوں میں ایڈیشنل کلاس رومز بنانے کا فیصلہ ، ایڈیشنل کلاس رومز صرف ان سکولوں میں بنیں گے جہاں کمروں کی کمی ہوگی، اضافی کمرے مارچ 2020 تک مکمل کرلیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دی ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ یو کے صوبہ بھر کے 960 سکولوں میں ایڈیشنل کلاس رومز بنائے گا، ایڈیشنل کلاس رومز 12 اضلاع کے سکولوں میں تعمیر کیے جائیں گے، جس کیلئے ہر ضلع کے 80 سکول منتخب کیے جائیں گے۔

پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلمنٹیشن یونٹ نے ایڈیشنل کلاس رومز تعمیر کرنے کیلئے اتھارٹیز سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔ پی ایم آئی یو نےاتھارٹیز کو سکولوں کی فہرست 23 مئی تک فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایڈیشنل کلاس رومز صرف ان سکولوں میں بنائے جائیں گے جہاں کمروں کی کمی ہوگی، رومز کی تعمیر مارچ 2020 تک مکمل کر لی جائے گی۔

About نیوز 9

Check Also

شہباز شریف کی طرف سے پیشکش آئی تھی جس میں انہوں نے تین شرائط بھی رکھی تھیں

معروف کالم نگار جاوید چودھری نے اپنے کالم میں تہلکہ خیز انکشافات کر دئے اسلام …

جواب دیں