جمعہ , مئی 17 2019
تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پنجاب بھر کے 78 فیصد سکولوں میں طلباء کی آن لائن حاضری کا آغاز نہ ہوسکا

پنجاب بھر کے 78 فیصد سکولوں میں طلباء کی آن لائن حاضری کا آغاز نہ ہوسکا

(نیوزنائن تازہ ترین) : پنجاب بھر کے 78 فیصد سرکاری سکولوں میں طلباء کی آن لائن حاضری کا آغاز نہ ہوسکا، لاہور کے 98 فیصد سرکاری سکولوںمیں اب بھی طلباء کی حاضری رجسٹر پر لگائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں ٹیب کی کمی کے باعث طلباء کی آن لائن حاضری کا آغاز نہ ہوسکا، ذرائع کا کہنا ہے کہپنجاب بھر کے 48 ہزار سکولوں میں سے صرف 22 فیصد سکولوں میں ہی آن لائن حاضری کا عمل شروع کیا جاسکا ہے۔ پنجاب کے 78 جبکہ لاہور کے 98 فیصد سکولوں میں ابھی بھی حاضری رجسٹر پر لگائی جارہی ہے، سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ طلباء کی حاضری لگانے کے بعد بذریعہ ایس ایم ایس حاضری بھیجوائی جارہی ہے۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ آن لائن حاضری لگانے کیلئے تمام سکولوں کو ٹیب فراہم کیے جارہے ہیں۔ آن لائن حاضریلگانے کیلئے سکول ایجوکیشن کو مزید وقت درکار ہوگا۔

About نیوز 9

Check Also

ڈالر بے قابو ، روپے کی بے قدری جاری

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 150 روپے اور انٹربینک مارکیٹ میں 149 پر فروخت ہونے لگا …

جواب دیں